• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق لیگی ایم پی اے شہزاد بھٹہ و دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے سابق مسلم لیگی ایم پی اے میاں شہزاد مقبول بھٹہ سمیت دیگر ملزمان کی قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ضمانتوں پر سماعت 22 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے چار ملزمان ریاض کھر، شہباز ظفر اقبال اور حسن کی عبوری ضمانت عدم پیروی جبکہ اظہر مقبول بھٹہ کی واپس لینے پر خارج کردی تھی۔
ملتان سے مزید