• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معلوم نہیں تھا فلم تاریخ رقم کرے گی: اجے دیوگن

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنی مقبول ترین فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کے 22 برس مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقین نہیں آتا تھا اس فلم نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے اس فلم کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر پُرانی تصویریں انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بناتے ہوئے لکھا کہ اس کردار کو 22 برس بیت گئے ۔


اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ ’سلمان خان سنجے لیلا بھنسالی، ایشوریہ اور مجھے معلوم تھا کہ ہم کچھ بڑا اور جذباتی کررہے ہیں لیکن یہ نہیں معلوم تھا کہ یہ فلم تاریخ ہی رقم کردے گی۔‘

فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ 18 جولائی 1999  کو ریلیز ہوئی تھی جو اب تک کی بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلموں میں سے ایک ہے۔

تازہ ترین