• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کی ملکھا سنگھ سے پہلی ملاقات کب ہوئی تھی؟

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن سے ہونے والی پہلی ملاقات یاد کرلی۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نےاپنی انسٹا اسٹوری پر بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کے انتقال پر ان سے ہونے والی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ایک خصوصی نوٹ شیئر کیا ہے ۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’ہماری پہلی ملاقات بہت ہی پرجوش اور خاص تھی، میں آپ کی کامیابی و عاجزی، اور آپ کی ملک کے لیے خدمات سے بہت متاثر ہوں ۔ ‘

انہوں نے ملکھا سنگھ اور ان کی فیملی کےلیے دعا بھی کی ۔

یاد رہے کہ کورونا کے مرض میں مبتلا بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ 91 برس کی عمر میں گزشتہ روز جان کی بازی ہار گئے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکھا سنگھ 20 مئی سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھے۔ انکی اہلیہ بھی کورونا کی وجہ سے رواں ماہ جان کی بازی ہار گئی تھیں۔

ملکھا سنگھ نے ایشین گیمز میں 4 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید