چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارک باد دی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کی ایرانی انتخابات میں کامیابی کا سن کر خوشی ہوئی، میں انہیں دلی مبارک باد دیتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نومنتخب صدر، پاکستان کے دوست ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان ایران دوستی مزید مستحکم ہوگی۔
صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کی جانب سے سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے، علاقائی سلامتی اور امن کے لئے خطے کی قیادت کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ نو منتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی وسیع تجربات رکھتے ہیں، امید ہے علاقائی تعاون اور رابطہ کاری کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔