• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں شاہ محمود قریشی اور جواد ظریف کی اہم ملاقات


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ ترکی کے دوران ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔

ترکی میں شاہ محمود قریشی اور جواد ظریف کی ملاقات انتالیا ڈپلومیسی فورم اجلاس کے دوران ہوئی۔

پاک ایران وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے دوران گفتگو کہا کہ مختلف شعبوں میں ایران اور پاکستان کے تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پر مارکیٹس اور اضافی سرحدی گزر گاہیں کھولنے سے عوامی رابطوں کو فروغ ملے گا۔

تازہ ترین