• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی فضائیہ نے حوثیوں کے 7 ڈرون تباہ کردیئے

سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے 7 بارودی ڈرون تباہ کردیئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے آج ہفتہ کو سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

اس حوالے سے اتحادی افواج  کے ترجمان نے بتایا کہ حوثیوں نے جنوبی علاقے کی شہری آبادی اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ایک کے بعد ایک 7 ڈرون داغے۔

ترجمان کے مطابق بروقت کارروائی کرتے ہوئے حوثی ڈرونز کو فضا میں ناکارہ بنادیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید