• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن کیس میں عالمی ذمے داریوں سے آگاہ ہیں، دفترخارجہ


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن کے معاملے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے تناظر میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔

قومی اسمبلی سے منظور شدہ عالمی عدالت انصاف بل کے بارے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کیس میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو غلط بیان کر رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں واضح لکھا ہے کہ پاکستان کمانڈر یادیو کی سزا کے بارے میں موثر نظرثانی کے لیے اپنا طریقہ کار اختیار کرے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کمانڈر کلبھوشن یادیو کو اعلیٰ پاکستانی عدالتوں میں نظرثانی کا حق دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ بھارت کو پابند بناتا ہے کہ کمانڈر یادیو کے لئے قانونی نمائندگی کا بندوبست کرے، بھارت کی وکیل کی تقرری کے معاملے کو روکنے کے لئے دانستہ مہم افسوس ناک ہے۔

تازہ ترین