• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، حوثیوں کے داغے گئے 7 ڈرون تباہ

 ریاض(شاہدنعیم) سعودی فضائیہ نے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے جانے والے 7 بارودی ڈرون تباہ کردیئے ،سبق ویب سائٹ کے مطابق حوثیوں نے ہفتہ کو سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’ایران نواز حوثی ملیشیا نے جنوبی علاقے کی شہری آبادی اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لئے یکے بعددیگرے 7 ڈرون داغے تھے‘۔ ’بروقت کارروائی کرتے ہوئے حوثی ڈرون کو فضا میں ناکارہ بنا دیا گیا ہے ادھر عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ڈرون کو راستے میں تباہ کر دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید