• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدور قتل، نالے اور کھیتوں سے دو نعشیں برآمد، حادثے میں نوجوان زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چارافرادجان کی بازی ہار گئے۔ تھانہ نصیرآبادکوعاصم نے بتایاکہ میرابھتیجا بلال خان قاسم آبادمیں مزدوری کرتاتھا رات 11 بجے اطلاع ملی کہ اسے کسی نامعلوم شخص نے فائر کرکے قتل کردیا۔ادھرتھانہ چونترہ کے علاقہ جوڑیاں چکری روڈپر نالے سے 52سالہ شخص کی نعش ملی جسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال راولپنڈی منتقل کیاگیا جہاں پتاچلاکہ اسے سرمیں فائرمار کر قتل کیاگیاہے، ایک دن پہلے اس کے اغواکی ایف آئی آردرج کی گئی تھی ۔تھانہ روات کو محمد زعفران نے بتایاکہ اس کا بیٹا حماد اپنے گاؤں سے مانکیالہ سٹیشن جارہا تھا ڈھکالہ گاؤں کے پاس پہنچا تو ناصر موٹر سائیکل پر انتہائی تیز رفتاری سے چلاتا ہوا آرہا تھا۔ جس نے اچانک ٹرن لیا اور موٹر سائیکل میرے بیٹےکے موٹر سائیکل سے زور سے ٹکرایا جس سے میرابیٹازخمی ہوگیا جو ہسپتال پہنچتے ہی جاں بحق ہو گیا ۔تھانہ روات کے علاقہ میں 26سالہ نوجوان کھیتوں میں مردہ پایا گیا، ایس ایچ اوروات انسپکٹرندیم اقبال نے بتایاکہ ڈھوک باباعالم خان داخلی بسالی میں کھیتوں سے ارسلان عرف سنی مردہ حالت میں ملا۔
تازہ ترین