• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بتائے کورونا کے حوالے سے جو فنڈ آئے وہ کہاں گئے؟ فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ حکومت بتائے کورونا کے حوالے سے جو فنڈ آئے ہیں وہ کہاں گئے؟۔

کورونا ویکسین کی قلت پر ردِ عمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نااہل حکومت صبح سے شام تک جھوٹ بولنے پر لگی ہوئی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومت کودیے گئے کورونا فنڈ کے معاملے پر تھرڈ پارٹی آڈٹ ہونا چاہیے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ کورونا فنڈ کہاں خرچ ہوا؟ تھرڈ پارٹی آڈٹ سے سب کچھ سامنے آجائے گا۔

تازہ ترین