• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9874 ڈاکٹرز، 2357 نرسز، 4297 ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں، ذرائع

ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز  کی تعداد، اس سے صحت یاب اور انتقال کر جانے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد سامنے آگئی ہے۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 16 ہزار 528 ہوگئی،  جن میں 9874 ڈاکٹرز، 2357 نرسز، 4297 ہیلتھ اسٹاف کورونا پازیٹو ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں تاحال 162 ہیلتھ ورکرز کورونا سے انتقال کرچکے ہیں، ملک میں 16 ہزار 61 ہیلتھ ورکرز کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ یا انتقال کرنے والے بیشتر ہیلتھ ورکرز کا تعلق سندھ سے ہے، سندھ میں اب تک کورونا سے 5819 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 56 انتقال کرچکے ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 3477 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 29 انتقال کرچکے ہیں، کے پی میں 3941 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 43 انتقال کرچکے ہیں۔

اسلام آباد میں 1508 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 13 انتقال کرچکے ہیں،گلگت بلتستان میں 231 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 3 انتقال کرچکے ہیں۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 826 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 9 انتقال کرچکے ہیں، آزاد کشمیر میں 726 ہیلتھ ورکرز پازیٹو، 9 انتقال کرچکے ہیں۔

تازہ ترین