• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام معطل نہیں ہے۔

وزارت خزانہ نے سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل دے دیا۔

ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام معطل نہیں ہے، اس کے مشن کا اگست میں دورہ متوقع ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف مشن پورے سال کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے مارچ تک آئی ایم ایف پروگرام کے تمام اہداف حاصل کیے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے دوران پاکستان نے بہترین معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وزارتِ خزانہ نے واضح کیا کہ ورلڈ بینک نے پاکستان کا قرض نہیں روکا، ایک روز قبل ہی ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن کے وزیرخزانہ نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، آئی ایم ایف قرض پروگرام کی ذمےدار ن لیگ ہے۔

وزارت خزانہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ صارفین کو منتقل نہیں کر رہی۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے کی کوشش کر رہی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ ایران پر عالمی پابندیاں ختم ہونے کی توقع ہے، سعودی عرب کے ساتھ ادھار پر تیل کے معاہدے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

وزارت خزانہ نے یہ بھی کہا کہ 700 ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈز روکنے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تازہ ترین