• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ایف بی آر کو نیب بنارہی ہے، مفتاح اسماعیل


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو قومی احتساب بیورو (نیب) بنارہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ حکومت نے ایف بی آر انسپکٹر کو گرفتاری کا حق دے دیا ، گرفتاری کے اختیارات دینے سے ریونیو نہیں ، ہراسانی کے واقعات بڑھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کاروباری طبقہ پہلے ہی بجلی اور گیس کی نرخ کے نیچے دبا ہوا ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہاکہ شہباز شریف نے عمران خان کو یو ٹرن کروادیا ، حکومت نے بچوں کے دودھ اور غذائی اشیا پر ٹیکس کم کردیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت دو سال میں آئی ایم ایف کا ایک بھی ہدف پورا نہیں کرسکی، یہ لوگ آئی ایم ایف کا پروگرام معطل کر کے بیٹھے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 610 ارب روپے رکھے ہیں اس سے ساڑھے 30 روپے اوسط لیوی چارج لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی لیوی بڑھنے سے قیمتیں بڑھیں گی، جو مہنگائی کا سبب ہوگی۔

تازہ ترین