• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلط ٹولہ طاقت کے زورپرپارلیمنٹ چلانے پربضد ہے‘حافظ حمداللہ

کوئٹہ ( آئی این پی )پی ڈی ایم کے مرکزی سیکرٹر ی اطلاعات مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ بندوق کی نوک پر مسلط ٹولہ پارلیمنٹ کو بھی طاقت کے زور پر چلانے پر بضد ہے قومی اسمبلی اور بلوچستان صوبائی اسمبلی میں جوکچھ ہوا وہ تاریخ کے سیاہ ترین کارناموں میں سے ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت مانسہرہ کے زیراہتمام بیاد مولاناشاہ عبدالعزیز ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ دھمکیوں اور پروپیگنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے پی ڈی ایم اپنے اصولی موقف پرقائم ہےکارکن تمام جلسوں کو کامیاب بنائیںجعلی حکمران طاقت کے نشے میں اتنا آگے نہ جائیں کہ کل پچھتانا پڑے کیونکہ پہلے بھی کئی طاقت ورآئے جن کاآج نام ونشان تک نہیں۔
تازہ ترین