• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساجد علی سدپارہ کا والد کیلئے جذباتی پیغام

رواں سال پانچ فروری کو سردیوں میں مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے والد کی یاد میں سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

ساجد علی سدپارہ نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد کے ہمراہ لی گئی آخری تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ساجد علی سدپارہ نے اپنے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ دُنیا کے ہیرو بن گئے لیکن میرے لیے آپ میری دُنیا تھے۔‘

ساجد علی سدپارہ نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’فادرز ڈے‘ اور ’فادرز ڈے 2021‘ کا بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ رواں سال پانچ فروری کو سردیوں میں مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی موت کی تصدیق اُن کے بیٹے ساجد علی سدپارہ نے کی تھی۔

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی میں مصروف تھے اور اس مہم جوئی میں ان کے ساتھ ان کے بیٹے ساجد سدپارہ سمیت غیر ملکی کوہ پیما بھی تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید