• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’سنگھاڑا‘‘ سپر فوڈ بھی، متعدد امراض کا علاج بھی

حافظ مسعود احمد ، فیصل آباد

سنگھاڑے کو عام زبان میں ’’پانی پھل‘‘ بھی کہا جاتا ہے، جب کہ انگریزی میں"Water chestnut" کہتے ہیں۔عام طور پر اس پودے کی افزایش دلدلی زمین، کھڑے پانی اور جھیل میں ہوتی ہے۔ اس کا تکون نما بیج توانائی سے بَھرپور سُپر فوڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔سنگھاڑے کا استعمال خون کی کمی دُور کرتا ہے،جب کہ قوّتِ مدافعت بھی بڑھاتا ہے۔ واضح رہے، مضبوط قوّتِ مدافعت کورونا وائرس سمیت کئی موذی امراض کے خلاف ڈھال کا کام انجام دیتی ہے۔ علاوہ ازیں، یہ جسم میں کئی ایسے اینٹی آکسی ڈینٹ مادّے بھی پیدا کرتا ہے، جو قدرتی طور پر مضر وائرسز اور بیکٹیریا کا خاتمہ کردیتے ہیں۔ سنگھاڑا امراضِ قلب میں مبتلا مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے کہ یہ گلوٹن اور کولیسٹرول سے پاک ہے۔ 

اس کا استعمال جسم سے زہریلے مادّے خارج کرتا ہے،تو سرطان کے خطرات بھی کم کردیتا ہے۔ اِسی طرح قے، متلی، اندرونی اور بیرونی سوزش کے خاتمے کے لیے بھی اکسیر ہے۔سنگھاڑے کا استعمال یادداشت تیزکرتاہے،تو دماغ کے لیے بھی مفید ہے۔ طبِ یونانی میں سنگھاڑا متعدّد امراض کے علاج کے لیے بطور دوا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ مثلاً دَمے، ایڑیاں پھٹنے، پیچش، معدے اور انتڑیوںکے السر، یرقان، بار بار حمل ضایع ہونےاور مثانے کے امراض وغیرہ کے لیے۔چوں کہ اس کے پھل میں نشاستہ، پروٹینز، وٹامنز اور منرلز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، لہٰذاماہرِ اغذیہ کے مشورے سے اسے اپنے غذائی شیڈول میں شامل کرکے جسمانی اور دماغی صحت برقرار رکھی جاسکتی ہے۔ (مضمون نگار، زرعی یونی ورسٹی، فیصل آباد کے شعبۂ جنگلات میں بطور لیکچرار فرائض انجام دے رہےہیں )

ناقابلِ اشاعت نگارشات اور ان کے قلم کار

٭حیا، سراپا خیر ہی خیر(کرن فاطمہ)٭ماں( فہیم سومرو، میہڑ) ٭تمباکو، خربوزہ (ڈاکٹر شاہد ایم شاہد ) ٭لیلۃ الجائزۃ اور عید الفطر (محمّد ریاض علیمی، نیو کراچی، کراچی) ٭مختلف تحریریں (صبا حسن) ٭منہدی کی تقریب (عُمر شیر،محمود آباد) ٭ ازدواجی زندگی ، مَیں اچھی نہیں لگ رہی ( انعم اصغر علی)٭حیا خیر لاتی ہے(ڈاکٹر بشریٰ تسنیم)٭کس سوچ میں ہیں(حافظہ ضحیٰ تصوّر، کراچی)٭تخلیقِ مَرد و زن(کرن وسیم)٭ایمان کی نعمت اور مغربی تہذیب و ثقافت ( اریبہ گل) ٭پہچان، ڈاکٹر راحت جبیں (کوئٹہ) ٭آزادیٔ نسواں (جویریہ جوہر) ٭ جانے کتنے رنگ ہیں (علیشبا) ٭ میرا خاندان، میری کائنات (سماویہ وحید، کراچی) ٭تراکیب(دولت بانو، کراچی) ٭زمانے کا خیال، چل دئیے، مبارک تحفہ، تعلیم و شعور (مدیرہ ناصرہ) ٭ اپریل فول، اسماءعرفان، میٹروول، کراچی) ٭قائدِ اعظم ہم شرمندہ ہیں، معاشرے کو سدھارنے والے ( رضیہ سلطانہ) ٭دُعاؤں کا حصار، ماہِ رمضان( طوبیٰ خالد خان، کراچی) ٭گھر تتلی کا پَر(مہوش فہیم حیات، اسلام آباد) ٭تعلیم کا بوجھ(مہر منظور جونئیر،سرگودھا)٭بڑے ہمارے عہد کے( زرقا فاطمہ، لاہور)۔

تازہ ترین