ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم آج 21 جون کو شاہی خاندان کے ساتھ اپنی 39 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
بکنگھم پیلس کے سوشل میڈیا پر موجود آفیشل اکاؤنٹس انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شہزادہ ولیم کی سالگرہ کے موقع پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے ان کے اہل خانہ کے ساتھ چند خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔
شہزادہ ولیم کی ان کے اہلِ خانہ کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں پورے شاہی خاندان کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹس کے کیپشن میں پرنس ولیم کے لیے لکھا گیا ہے کہ ڈیوک آف کیمبرج کو سالگرہ بہت مبارک ہو!‘
بکنگھم پیلس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شہزادہ ولیم کو سالگرہ کی مبارکباد ملنے کے بعد شاہی خاندان کے مداحوں کی جانب سے بھی شہزادے کو سالگرہ کی مبارکباد یں دی جارہی ہیں۔