• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی رجحان، انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو کاروباری ہفتے کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس میں 226 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کی بندش پر 226 پوائنٹس کم ہوکر 48 ہزار 12 پوائنٹس پر ہے۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس آج 407 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 47 ہزار 964 رہی۔

شیئرز بازار میں آج 83 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 15 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 37 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 357 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین