• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ایک ہزار 550 روپے اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 550 روپے اضافے سے ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قدر ایک ہزار 329 روپے بڑھ کر 93 ہزار 321 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 19 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 783 ڈالر فی اونس ہے۔ 

تازہ ترین