• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے کراچی پر جعلی مقابلہ، 2 طلبہ زخمی


کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب جعلی مقابلے میں دو طالب علموں کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس کے بعد چار پولیس اہل کاروں کو  گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے 15 سالہ بیت اللّٰہ اور 14 سالہ آصف کو زخمی کیا تھا۔

زخمی طالب علم کے والد نے ایف آئی آر میں الزام لگایا کہ  اشارہ دینے کے بعد نہ رکنے پر طلبہ کو ڈاکو بنانے اور جان سے مارنے کی کوشش کی گئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے مقابلے کی تفصیلات افسران کو نہیں دیں۔

تازہ ترین