• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لیں، راجا پرویز


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ حکومت ایف بی آر کو تاجروں کی گرفتاری کا اختیار دینے کی شق ختم کرے۔

قومی اسمبلی میں خطاب  کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کی ڈکٹیشن پر بھونڈے انداز میں قانون سازی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے دکھوں کا مداوا تقریروں سے نہیں ہوسکتا۔

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اپوزیشن پر الزامات کے ہتھیار سے مزید کام نہیں چل سکتا۔ آئیں مل کر مشاورت سے قانون سازی کریں۔

تازہ ترین