وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ احسن اقبال شہباز شریف اور نواز شریف سے بھی زیادہ ٹیکس دیتے ہوں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ سندھ میں پینے کے لیے صاف پانی تک نہیں ملتا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ جانے والا پیسا سندھ پر لگنے کے بجائے باہر چلا گیا۔
شبلی فراز نے کہا کہ کراچی میں کام اس لیے شروع نہیں ہوا کہ انتظامیہ پیپلزپارٹی کے پاس ہے۔
اس سے قبل اسی پروگرام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے زیادہ انکم ٹیکس دیتے ہیں۔