• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا میں پرفارمنس سے اعتماد ملا ہے، ندا ڈار

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا میں پرفارمنس سے اعتماد ملا ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ویسٹ انڈیز میں پہلے سے بھی بہتر پرفارم کروں۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ پہلی بار اے ٹیم اور قومی ٹیم ساتھ دورہ کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دسمبر میں ورلڈکپ کوالیفائرز سے قبل ویسٹ انڈیز سیریز اہم ہے۔

ندا ڈار کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے لیے ضروری ہے کہ اس سیریز کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

تازہ ترین