• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک اداکار سے فراڈ کے ملزم کاشف ضمیر کی کینٹ کچہری میں بھی پیشی

ترک اداکار انگین التان سے فراڈ کے ملزم کاشف ضمیر کو کینٹ کچہری میں پیش کردیا گیا۔

کاشف ضمیر کی پولیس حراست سے بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے کاشف ضمیر کو عدالت میں پیش کردیا۔

عدالت نے کاشف ضمیر کی قانون کے مطابق گرفتاری ہونے کے باعث بازیابی کا کیس نمٹادیا۔

لاء افسر نے ڈی ایس پی آرگنائز کرائم اچھرہ سرکل کی جانب سے کاشف کی گرفتاری کی رپورٹ پیش کی۔

لاء افسر کا کہنا ہے کہ ملزم کو اپنی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے اور خود کو سرکاری افسر ظاہر کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

ترک اداکار سے فراڈ کے ملزم کاشف ضمیر کی کینٹ کچہری میں بھی پیشی ہوئی، مجسٹریٹ نے ملزم کاشف ضمیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کاشف ضمیر پر فراڈ کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج ہے، اس پر ترک اداکار سے 9 کروڑ کےفراڈ کا الزام ہے۔

تازہ ترین