• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان سے احسان مانی کی ملاقات،کرکٹ امور پر گفتگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ اعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے پیر کو ملاقات کی اورڈومیسٹک ،انٹرنیشنل کرکٹ کے امور اوربورڈ کے ملک میں کرکٹ کی بہتری اور لیگ کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت کی ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کرکٹ کے معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشل سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔ پی سی بی کے ترجمان نے ملاقات کی تصدیق کی لیکن تفصیلات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ منگل کو پی سی بی کے سی ای او وسیم خان جبکہ جمعرات کو احسان مانی لندن روانہ ہورہے ہیں۔ دونوں برطانیہ میں رہ کر کام کریں گے۔ احسان مانی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وسیم خان انگلش بورڈ کے حکام سے میٹنگ کریں گے۔ احسان مانی کی تین سالہ مدت اگست کے تیسرے ہفتے میں ختم ہورہی ہے۔