• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیرخارجہ آئندہ ہفتے امارات کا پہلا دورہ کرینگے

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل کے وزیرخارجہ آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد وہ ایسا کرنے والے اسرائیل کے پہلے وزیر ہوں گے،یائر لاپیڈ ابوظہبی میں اسرائیلی سفارتخانے اور دبئی میں قونصلیٹ جنرل کا افتتاح بھی کریں گے۔ یائر لاپیڈ گزشتہ ہفتے نئی حکومت میں شامل ہوئے تھے، اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 29 اور 30 جون کو متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زید النیہان یائر لاپیڈ کی میزبانی کریں گے۔ لاپیڈ ابوظہبی میں اسرائیلی سفارتخانے اور دبئی میں قونصلیٹ جنرل کا افتتاح بھی کریں گے۔

تازہ ترین