• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ مفادات کونسل، 10 سال کیلئے بجلی کی قومی پالیسی اتفاق رائے سے منظور

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) مشترکہ مفادات کونسل نے نیشنل الیکٹریسٹی پا لیسی 2021کی متفقہ طور پر منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی ۔اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور رکن وفاقی وزراء نے شرکت کی ۔پیر کو یہاں پی آئی ڈی میں میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ صوبوں کے اتفاق رائے سے بنائی گئی ہے جس کے تحت سستی اورماحول دوست بجلی حاصل ہو گی،ٹرانسمیشن کا فرسودہ نظام اور گردشی قرضوں کا چیلنج ہے،ماضی میں مہنگے معاہدوں کے باعث بجلی مہنگی ہے، یہ پالیسی 10 سال کے لیے ہے اور صوبوں کے اتفاق رائے سے بنائی گئی ہے جس کے تحت سستی اورماحول دوست بجلی حاصل ہو گی۔ماضی میں مہنگے معاہدوں کی وجہ سے آج بجلی مہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے منصوبہ بندی کر رہے ہیں تاکہ سستی بجلی سب کو مہیا ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود بھی موجود تھے انہوں نے کہاہم نے اس نوعیت کی پالیسی 15 برس قبل نافذ کی ہوتی تو آج توانائی کا شعبہ مشکل میں نہ ہوتا۔ انہوں نے کہاکہ آج ایک تاریخی دن ہے کہ سارے صوبوں نے نئی الیکٹرسٹی پالیسی کی منظوری دیدی،نئی الیکٹرسٹی پالیسی آئندہ 10 سال کیلئے ہے،نئی پالیسی کی روشنی میں ذیلی شعبوں کیلئے 10 سے 12 پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی جس میں ٹرانسمیشن لائن ، اپ گریڈیشن سمیت مختلف منصوبوں پر کا م کیا جائے گا ۔ نئی پالیسی پر تمام صوبوں کے ساتھ 2 ماہ کے دوران 100 سے زائد اجلاس ہوئے۔ اس پالیسی کے تحت ملک بھر میں انرجی کے منصوبوں کے حوالے سے اوپن بڈنگ ہو گی کہ کہاں پر پراجیکٹس لگانے ہیں۔ اس پالیسی کے تحت ٹرانسمیشن اور جنرلیشن پر کام ہو گا جس کے تحت ، اپ گریڈیشن سمیت مختلف منصوبوں پر کا م کیا جائے گا ۔

تازہ ترین