• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورک ویزا پر برطانیہ آنے والے 13ہزار افراد کی سیاسی پناہ کیلئے درخواستیں

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

گزشتہ سال ورک ویزا پر برطانیہ آنے والے 13ہزار سے زائد غیر ملکی باشندوں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواستیں جمع کرا دیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے سرحدی کنٹرول میں بڑھتی ہوئی خامیوں اور ہوم آفس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ لیبر حکومت کے زیر اہتمام غیر قانونی مہاجرین کی روک تھام کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

اسکے باوجود جہاں چھوٹی کشتیوں پر برطانیہ غیر قانونی مہاجرین کی آمد کیلئے محفوظ ملک تصور کیا جا رہا ہے وہیں ورک ویزا پر ملک میں داخل ہونیوالے 13ہزار سے زائد باشندوں نے سیاسی پناہ کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

ورک ویزا ہولڈرز کی جانب سے گزشتہ سال سے ستمبر تک مجموعی طور پر 13,427 سیاسی پناہ کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ تعداد محض 9,392 ریکارڈ کی گئی تھی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید