• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شائقین کیلئے خوشخبری، ”جیو ٹی وی“ کے سیریل”مہلت“کی دو گھنٹے طویل اقساط آج نشر ہونگی

کراچی ( جنگ نیوز) شائقین انٹرٹینمنٹ کیلئے بڑی خبر ہے کہ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی تخلیق کردہ ڈرامہ سیریل ”مہلت“ کی لگاتار دو گھنٹے پر مشتمل طویل اقساط منگل کی شب8بجے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائیں گی۔ روزانہ نشر ہونے والے اس سیریل نے عوام کے دِلوں کو جیت لیا ہے۔ ناظرین کے پیار اور لگاؤ کی بدولت یہ ڈرامہ مسلسل اپنی مقبولیت کی سبقت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ سمیرہ فضل کی کہانی میں منگل کی شب ڈرامے کی اہم کردار نویرہ ایک بڑے فیصلے کی منتظر ہے، اس بڑے فیصلے کیلئے ناظرین کی دلچسپی کے پیش نظر بڑی قسط کا اہتمام کیا گیا ہے۔ صائمہ وسیم کی ہدایات میں تیار کی گئی کہانی کیا دو خاندانوں کو آزمائشوں سے نکال پائے گی؟۔ کیا پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی اس فیصلہ کن موڑ پر نویرہ اور داور کیلئے بنائیں گے خوشیوں کا سندیس؟۔ یہ سب کچھ ڈرامے کی اس میگا قسط میں منگل کی شب8 بجے سے 10 بجے تک نشر ہوگا۔

تازہ ترین