• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹ مار کا واقعہ سندھ اور موٹر وے پولیس کی کارکردگی پر سوالہ نشان ہے، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے لیاری ایکسپریس وے کے ماڑی پور جانے والے ٹریک پر 50سے زائد گاڑیوں کے مسافروں سے لوٹ مار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ لوٹ مار کا یہ واقعہ لاقانونیت کی بدترین مثال ہے سندھ اور موٹر وے پولیس کی کارکردگی پر سوالہ نشان ہے۔یہ واقعہ موٹروے اورسندھ پولیس کی مجرمانہ غفلت اور نا اہلی کا شاخسانہ ہے ۔اراکین سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ گزشتہ چند روز سے لیاری ایکسپریس وے پر نصب حفاظتی شیٹس چوری ہورہی ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے آنکھیں بند کئے ہوئے تھے اس کا نتیجہ رہزنی کی اس بڑی واردات کی شکل میں سامنے آیا۔عوام کوتحفظ فراہم کرناحکومت کی آئینی ذمہ داری ہے جس سے حکومت مسلسل پہلوتہی کر رہی ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی نے آئی جی موٹروے پولیس، آئی جی سندھ سمیت قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ اس واردات کا نوٹس لیا جائے اس میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا یا جائے اور مستقبل میں ایسی وارداتیں نہ ہوں اس کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں ۔

تازہ ترین