• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہڑی کے نزدیک کراچی جانے والی گڈز ٹرین کی زد میں 4 بچے آگئے، دو جاں بحق، دو زخمی

سکھر (بیورورپورٹ ) روہڑی کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار گاڑی کی زد میں 4بچے آگئے، حادثے کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق، دو زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو روہڑی اسپتال منتقل کردیا گیا لاشیں گاؤں پہنچے پر فضا سوگوار گھر میں کہرام مچ گیا دونوں بچے چرواہے تھے بکریاں چراتے چراتے ریلوے ٹریک پر آگئے اور گڈز ٹرین کی زد میں آگئے روہڑی کے قریب منڈو ڈیرو ریلوے اسٹیشن کے مقام پر پنجاب سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی زد میں آکر گاوں حسن چوہان کے رہائشی دو سگے بھائی 14 سالہ عبدالحمید 12 سالہ عبدالفتح چوہان موقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بچے 12 سالہ ثناء اللہ اور 10 سالہ امان اللہ زخمی ہوگئے متوفی بچوں کی لاشوں کو ورثاء گھر اور زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر تعلقہ اسپتال روہڑی لایا گیا، جہاں پر دونوں زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے زخمی بچوں نے بتایا کہ عبدالفتح اور عبدالحمید بکریا ں چراتے چراتے ریلوے لائن پر بیٹھ گئے پنجاب کی طرف سے گاڑی آئی تو ہم دونوں کو بچانے کے لیے پہنچے تو ہم زخمی ہوگئے بچوں کی لاشیں گاوں حسن چوہان پہنچی تو فضا سوگوار اور متوفیاں کے گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا بتایا جارہاہے کہ چاروں بچے ریلوے ٹریک کے قریب مویشی چرا رہے تھے کہ اچانک مال گاڑی کی زد میں آگئے۔

تازہ ترین