• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی محکمۂ خارجہ نے پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے امریکی محکمۂ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبر پختون خوا سے متعلق سفارتی امور کی ذمے داری اب اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کو منتقل کر دی جائے گی۔

اس فیصلے کو سفارتی عملے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور وسائل کے مؤثر استعمال کے تناظر میں اہم قرار دیا گیا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کے باوجود پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی ترجیحات برقرار رہیں گی، امریکا خیبر پختون خوا کے عوام اور حکام کے ساتھ روابط جاری رکھے گا تاکہ معاشی تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ علاقائی سلامتی مضبوط بنانے کے لیے خیبر پختون خوا کے عوام اور حکام سے روابط جاری رہیں گے، امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے خیبر پختون خوا کے عوام اور حکام سے روابط جاری رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید