اسلام آباد(حنیف خالد) نئے فنانس بل 2021میں تجویز کیا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس2001کے سیکشن236- ایچ کے تحت تمام ری ٹیلرز سے گراس سیل پر ودہولڈنگ ٹیکس کا ریٹ صفر اعشاریہ پانچ( آدھا) فیصد ہوگا۔ الیکٹرانکس، شوگر، سیمنٹ، آئرن اور سٹیل پراڈکٹس، موٹر سائیکل، جراثیم کش زرعی ادویات، سگریٹ، شیشہ، ٹیکسٹائل، بیورویجز( مشروبات) پینٹ، فوم سیکٹر کے مینو فیکچرز ڈسٹری بیوٹرز، ڈیلرز، ہول سیلرز اور کمرشل امپورٹر اپنی سیل پر نصف فیصد ایڈوانس ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا کرینگے۔