• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری 13 موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، اسٹریٹ کرائم میں شہری لٹ گئے، متعدد چوریاں

راولپنڈی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 10موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، مویشیوں ،نقدی اوردیگراشیاء جبکہ وفاقی دارالحکومت کےشہری تین موٹرسائیکلوں، زیورات، نقدی و دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔ راہزنی کی واردات میں اسسٹنٹ کمشنر صدرکے ڈرائیور ضیغم عباس سے موبائل چھین لیاگیا ۔تھانہ نصیرآبادنے مقدمہ درج کرلیا۔ڈکیتی و چوری کی وارداتیں تھانہ نصیرآباد،تھانہ ائرپورٹ،تھانہ گوجرخان ، تھانہ روات ، تھانہ سٹی ،تھانہ نیوٹاؤن، تھانہ سول لائن، تھانہ مورگاہ ،تھانہ صدربیرونی ،تھانہ کلرسیداں،تھانہ کوٹلی ستیاں،تھانہ گولڑہ ، تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ آبپارہ ، تھانہ ترنول، تھانہ کوہسار، تھانہ رمنا ، تھانہ کورال اور تھانہ شالیمار کی حدود میں ہوئیں ،جن میں شہری طلائی زیورات، لاکھوں کی نقدی ، موبائل ودیگر سامان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔
اسلام آباد سے مزید