• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا 20 برس میں نہ جیت سکا، اڈوں سے کیسے مقابلہ کریگا، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور امریکا 20 برس میں افغانستان کے اندر سے جنگ نہ جیت سکا تو پاکستان میں اڈوں سے یہ کیسے ممکن ہے؟۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کو افغانستان کیخلاف اڈے دیے تو پاکستان پھر دہشتگردوں کا ہدف بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کے فیصلے سے بننے والی حکومت کی تائید کرے گا، پاکستان افغانستان میں کسی بھی دھڑے کی حمایت نہیں کرتا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک دھڑے کی حمایت سے پاکستان نے غلطی کی جسے دہرایا نہیں جائے گا۔

عمران خان نے افغانستان میں سیاسی امن عمل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین