• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے تحت 12 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں

چیئر مین سی پیک اتھارٹی جنرل( ر) عاصم سلیم باجوہ نے لاہور ملتان روڈ صنعتی علاقے کا دورہ کیا اور ایک مقامی فیکٹری کا وزٹ کیا پاکستان میں چینی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کرنے والے معروف پاکستانی بزنس مین قمر بوبی نے ان کا استقبال کیا اور انہیں چینی سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی۔ 

اس موقع پر عاصم سلیم باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں ہوگئی ہےاور 12 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری پائپ لائن میں ہے جس سے ملک میں معاشی انقلاب آجائے گا

سی پیک میں مزید اکنامک زون بن رہے ہیں جس سے مزید چینی سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔

ا نہوں نے کہا کہ چین کے جوا ئنٹ وینچر سے بین الاقوامی معیار کی فیکٹری قائم کی ہے جس سے ملک میں ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا اور پاکستان میں خوشحالی آئے گی اور میرا یہاں آنے کا مقصد صرف یہی تھا کہ چینی سرمایہ کاری کے لئے تمام انفراسٹرکچر مہیا کیا جائے اور جن سہولتوں کا فقدان ہے اس کو دور کیا جائے۔

سی پیک کے تحت 12 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں
قمر بوبی

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ چین پاکستان کا نہ صرف ہمسایہ ملک ہے بلکہ دیرینہ دوست بھی ہے اور ہر آڑے وقت میں چین نے ہمیشہ بڑے بھائی کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت یہاں آنے والے چینی سرمایہ کاری والے افراد کے ویزے کی مدت بڑھا دی ہے چینی سرمایہ کاروں کے ویزے کی مدت 3ماہ سے بڑھا کر دو سال تک کردی گئی ہے۔

سی پیک کے تحت پاکستان میں معاشی انقلاب آرہا ہے اورگوادر جا کر دیکھیں آپ کو سی پیک کے ثمرات نظر آئیں گے تمام انفراسٹرکچر قائم کردیا گیا ہے تاکہ سامان کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد اکنامک زون کا بھی جلد دورہ کر رہا ہوں سی پیک میں بین الاقوامی معیار کی چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنا چاہ رہی ہیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کوہر طرح کی سہولت دیں گے۔

گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے چینی کمپنی کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور بین الاقوامی معیار کی فیکٹری دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ سی پیک کے تحت اربوں ڈالر کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں معاشی انقلاب آجائے گا جس سے گلگت بلتستان بھی مستفید ہوگا۔

ہما را ترقیاتی فنڈعمران خان کی حکومت نے دو ارب روپے سے بڑھا کر دس ارب روپے کردیا ہے ، پاکستان میں چینی سرمایہ کاری لانے میں کردار ادا کرنے والے معروف پاکستانی بزنس مین قمر بوبی نے کہا کہ اس,فیکٹری میں 3000 افراد ملازمت کررہے ہیں اور جلد یہ تعداد پانچ ہزار ہوجائے گی اور اس فیکٹری کی مینیجنگ ڈائیریکٹر کیرن چن نے بڑی ذمہ داری اور احسن طریقہ کے ساتھ ادارے کو چلایا ہے اور ملازموں کو کھانا اور میڈیکل کی ہر سہولت مفت فراہم کی ہے انھوں نے کہا جو اقدامات اب حکومت اٹھانے جارہی ہے امید ہے اس سے مستقبل میں پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں انقلاب برپا ہوجائے گا اور ہزاروں لوگوں کو روزگار ملے گا۔

تازہ ترین