• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی کے باہر حلیم عادل شیخ کیخلاف احتجاج

 سندھ اسمبلی کے باہر اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے مطابق حلیم عادل نے شبیر بجارانی پر ڈاکوؤں کی سرپرستی کا جھوٹا الزام لگایا ہے،  میر شبیر بجارانی 40 قبیلوں کے سردار ہیں وہ کبھی چور کےدوست نہیں رہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ شبیر بجارانی پر الزام لگانے والا حلیم عادل خود لینڈ گریبر ہے۔

سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین کے مطابق حلیم عادل شیخ نے الزامات پر معافی نہیں مانگی تو سخت احتجاج کریں گے۔

تازہ ترین