• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سندھ میں سی این جی پمپس تقریبا 8 دن کیلئے بند کر دیئے گئے، سوئی سدرن کے مطابق گیس فیلڈز مرمت کے سبب ایس ایس جی سی نظام میں گیس قلت ہے۔

گیس خود کفیل صوبہ سندھ میں ایک دو دن نہیں بلکہ تقریبا 8 دن کیلئے سی این جی بند ہوگئی، اور بھی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دو ایل این جی ٹرمینلز سے بھی امپورٹڈ گیس کا بھی کوئی آسرا نہ مل سکا۔

سی این جی پمپس مالکان نے ڈسپنسرز پر چادریں لپیٹ دیں اور اب 70 فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبے کے رہائشی اپنی گاڑیوں میں پیٹرول ڈلوا رہے ہیں۔

سی این جی پمپس مالکان کے مطابق مقامی گیس کے بجائے ایل این جی خریداری کا معاہدہ اس یقین دہانی پر کیا تھا کہ اب سی این جی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔

دوسری جانب سندھ سے بڑا سوال اٹھ رہا ہے کہ اولین گیس استعمال کا حق نہ ملنے کے بعد یہاں تعمیر دو ایل این جی ٹرمینلز سے بھی گیس بندوبست نہ ہونے کے پیچھے کیا منصوبہ بندی کار فرما ہے۔

تازہ ترین