سرگودھا کے نواحی گاؤں میں 3 اوباش نوجوانوں نے 17 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کی کوشش کی اور ویڈیو بھی بنائی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد نے تھانہ میانی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی 17 سالہ بیٹی گھر کا سودہ لے کر واپس آرہی تھی تو 3 ملزمان نے اسے اغوا کرلیا اور اسے اپنے گھر لے گئے جہاں پر انہوں نے زیادتی کی کوشش کی ۔
اس دوران ملزمان نے لڑکی کی ویڈیو بھی بنائی اور بعد میں وائرل کر دی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔