• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13243 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 517 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5358 ہوچکی ہے۔ آج مزید 789 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 308569 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک 4403874 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 333177 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 19250 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے18611 گھروں میں، 30 آئسولیشن سینٹرز اور 609 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 558 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 50 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 517 نئے کیسز میں سے 310 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع شرقی 81، ضلع وسطی 78، ضلع جنوبی 64، کورنگی 40، ملیر 37 اورضلع غربی میں 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 26، دادو 16، سجاول 15، کشمور 14، عمرکوٹ 13، قمبر 12، مٹیاری 11، سانگھڑ 11، شہید بینظیرآباد 11، جامشورو 8، ٹنڈو محمد خان 7، جیکب آباد 7، لاڑکانہ 7، ٹنڈو الہیار 6، تھر پارکر 6، نوشہرو فیروز 6، سکھر 5، شکار پور 2 جبکہ بدین، میرپور خاص اور ٹھٹہ میں ایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین