• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری پرویز الہٰی کی آصف زرداری سے اہم ملاقات


تحریک انصاف حکومت کی اہم اتحادی جماعت ق لیگ کے سینئر رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے چوہدری پرویز الہٰی بلاول ہاؤس لاہور پہنچے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی اور آصف علی زرداری کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آصف زرداری نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

آصف زرداری کے پوچھنے پر چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کی طبیعت اب بہتر ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کا آصف زرداری سے کہنا تھا کہ آپ جنوبی پنجاب پر بہتر طریقے سے فوکس کررہے ہیں۔

اس پر آصف زردای نے کہا کہ عام انتخابات میں وقت کم رہ گیا ہے، آپ بھی تیاری کریں۔

تازہ ترین