• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے دوران اسکرین ٹائم بڑھنے سے نوجوان ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے، تحقیق

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران انٹرٹینمنٹ اسکرین کے سامنے زیادہ دیر بیٹھنے اور اسے دیکھنے سے نوجوانوں میں عالمی وبا سے جڑے ذہنی دباؤ، بے چینی اور اضطراب میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق کی سربراہی سینٹ جیمز اسکول آف میڈیسن کے ماہرین نے کی۔

معلوم ہوا ہے کہ تحقیق کے نتیجے میں جو نتائج سامنے آئے ہیں ان پر ورلڈ مائیکروب فورم کے اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا، اور اب اس تحقیق کو ورلڈ مائیکروب فورم کے آن لائن اجلاس میں باقاعدہ طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ 

ماہرین کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے قبل اور اس کے دوران انٹرٹینمنٹ اسکرین کے سامنے بہت زیادہ وقت بتانے سے مذکورہ بالا ذہنی دباؤ اور اضطراب کی کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ 

اس تحقیق کے لکھاری مشل وسیک جو کہ سینٹ جیمز اسکول آف میڈیسن میں ایم ڈی کے امیدوار ہیں، انکا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے یہ بات بھی واضح ہوئی کہ عالمی وبا نے لوگوں پر صرف جسمانی اثرات ہی مرتب نہیں کیے بلکہ جذباتی اور ذہنی اثرات بھی سامنے آئے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مختلف گروپوں کو دوسروں سے الگ قسم کے اثرات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس تباہ کن وقت میں لوگوں کو ذہنی سپورٹ کی زیادہ ضرورت ہے۔

تازہ ترین