سعودی عرب میں سفیر پاکستان جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دی گئی معافی کے تحت 65 پاکستانی قیدیوں کی باقی سزا معاف ہوگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ریاض کی جیل میں قید 65 پاکستانی قیدیوں کی سزا معاف کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رمضان سے اب تک پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے۔