• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب میں پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کردی، جسٹس (ر) جاوید اقبال

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب میں پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کی گئی ہے، نیب اپنے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی جدید بنیادوں پر تربیت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

وہ نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب کے ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ریسرچ نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی ہدایات پر نیب ہیڈکوارٹرز میں جدید پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی قائم کی گئی ہے کیونکہ نیب اپنے انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی جدید بنیادوں پر تربیت کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، تربیت ایک مسلسل عمل ہے جو کہ انویسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کے معیار میں بہتری لانے کیلئے موثر ہتھیار ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا اعلیٰ ادارہ ہے جس کو ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

تازہ ترین