• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسکو کا تمام وفاقی گھریلو صارفین کو فوری بجلی کے کنکشن فراہم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد ( ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ) قومی اسمبلی کی ہدایت کی روشنی میں آئیسکو نے اسلام آباد کے تمام گھریلو صارفین کو فوری طور پر بجلی کے کنکشن فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلہ میں چیف انجینئر نے تمام متعلق افسران کو احکامات جاری کر دیے ۔گزشتہ روز اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر لیٹر جاری کیا گیا اسلام آباد کے وہ علاقے جو آئیسکو کے نیٹ ورک کی حدود میں آتے ہیں وہاں پر گھریلو صارفین کو تمام قانونی کارروائی پوری کرتے ہوئے بجلی کا کنکشن دیا جائے ماسوائے ان غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں میں جن کو سی ڈی اے غیر قانونی قرار دے چکا ہے ۔ان احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کے ان مکینوں کو ریلیف ملے گا جو عرصہ دراز سے بجلی کے جائز کنکشن سے ابہام کی صورت میں محروم تھے ۔ اسلام آباد کے مکینوں کو بجلی کے کنکشن کی فراہمی پر 24 مئی کو قومی اسمبلی نے ہدایت جاری کی تھیں۔
تازہ ترین