• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری پر تشدد، پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش، ملزمان فرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے مسلح افراد کا شہری پر تشدد،پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش مقامی لوگوں نے ناکام بنادی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق ولایت آباد کالونی خان گڑھ روڑ کا رہائشی محمدبشارت نے پولیس کو15پر اطلاع دی کہ نامعلوم افراد ایک شخص کو بیمانہ تشدد کا نشانہ بنارہے تھے جو اہل علاقہ کو آتا دیکھ کر فرار ہوگئے تشدد کا نشانہ بننے والے شخص محمد عرفان نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان شجاعباد سے اغوا کرکے لے گئے تھے۔
تازہ ترین