• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


احتساب عدالت اسلام آباد نے کڈنی ہلزریفرنس کی سماعت کے دوران سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، عبدالغنی مجید اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور دیگر ملزمان کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر مدثر حسین اور پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

جج محمد بشیر کے روبرو ملزمان سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید پر فردِ جرم عائد کی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے شریک ملزمان ندیم مانڈوی والا، طارق محمود، عبدالقادر شہوانی پر بھی فردِ جرم عائد کر دی۔

عدالت نے تمام ملزمان کو چارج شیٹ دے دی، تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔

تازہ ترین