• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کو لگام دینا پڑے گی، سلیم مانڈوی والا


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا  ہے کہ نیب کو لگام دینا پڑے گی، یہ کیسا ڈر ہے کہ نیب کی تفتیش نہیں ہونی چاہئے، ملک چلانا ہے تو پرائیویٹ ٹرانزیکشنز کو نیب سے نکالنا ہوگا۔

 سلیم مانڈوی والا نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا تھا، جس میں لکھا تھا کہ سینیٹرز کو بلانے سے پہلے ہم سے رجوع کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسلم مسعود، اعجاز میمن، راجہ عاصم، بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر، قیصر عباس، عبدالقوی خان نیب کی حراست میں مرے ہیں۔


 سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ خرم ہمایوں نے خود کشی کرلی، نیب  لوگوں کو اس جگہ پہنچا رہا ہے، جہاں وہ خودکشی کرلیں، یہ بہت سنجیدہ مسئلہ ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں سیاست نہیں کررہا، اس ایوان کو اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیب سے غلط لوگوں کو نکالا جائے تو یہ نیب کیلئے بری چیز نہیں ہوگی، نیب نوٹس کے ذریعے لوگوں کو بدنام کرتا ہے۔

تازہ ترین