• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیسی جعلی لبرل وزیر اعظم کے بیان کو غلط رنگ دیتے ہیں، شہباز گِل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ عمران خان پردے اور فحاشی کو روکنے کی بات کرتے ہیں، وہ ہرگز یہ نہیں کہتے کہ کپڑے کم یا زیادہ پہننے پر زیادتی کی ذمہ دار خاتون ہے، دیسی جعلی لبرل اس بیان کو غلط رنگ دیتے ہیں کہ ریپ کی ذمہ دارعورت ہوتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہاکہ صرف عورت کے چہرے پر کپڑا پردہ نہیں، معاشرے میں مجموعی بہتری لانے اور ایسے واقعات سے نجات کے لیے حکومت اور سوسائٹی کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

شہباز گِل نے کہا کہ وزیراعظم پردے کی بات کرتے ہیں، جس کا حکم اللہ تعالی نے دیا ہے، وزیراعظم ہرگزیہ نہیں کہتے کہ کپڑے کم یا زیادہ پہننے پر زیادتی کی ذمہ دار خاتون ہے۔

انہوں نے کہاکہ زیادتی کی شکار خاتون کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے، نہ کہ قصور وار ٹھرانا چاہیے،صرف عورت کے چہرے پر پڑا کپڑا پردہ نہیں، پردہ ہر چیز کا ہوتا ہے۔

شہباز گِل نے کہاکہ متاثرہ فرد مرد ہو، عورت ہو یا بچہ ہو، اسے ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا، اس کا ساتھ دیا جاتا ہے، میں خونی اور اس طرح کے لفظ نہیں کہتا، میں کسی کو فیک کہہ سکتا ہوں، یہ مناسب لفظ ہے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ میں نہ کسی کو برا کہوں گا، نہ گالی دوں گا اور نہ کسی کیلئے شدت پسندانہ الفاظ استعمال کروں گا۔

شہباز گِل نے کہاکہ زیادتی کے واقعات کی وجوہات پر اسٹڈی ہونا چاہئے، زیادتی واقعات سے چھٹکارے کیلئے حکومت اورسوسائٹی کو کردار ادا کرنا چاہئے۔

تازہ ترین