• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لباس پر وزیراعظم کا بیان، PTI خواتین دفاع کیلئے میدان میں

لباس پر وزیراعظم کا بیان، PTI خواتین دفاع کیلئے میدان میں 


کراچی(ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم عمران خان پر خواتین کے لباس سے متعلق بیان پر ہونے والی تنقید کے دفاع کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنما میدان میں آگئیں۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ پاکستانی اور مسلمان ہونےکے ناتے اپنے کلچر اور مذ ہب پر فخر ہے، کوئی لبرل کرپٹ ان کا ترجمان نہ بنے۔ 

پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری نے کہا کہ ایک سوال کو توڑ موڑ کر یہ پیمانہ طے نہیں کیا جا سکتا کہ ملک کا منتخب وزیراعظم بچوں اور بچیوں کا تحفظ چاہتا ہے کہ نہیں۔

ممبر قومی اسمبلی کنول شوزب نےکہا کہ عا بد شیر علی بیہودہ زبان میں فردوس عاشق اعوان کے بارے میں بات کرتے تھے تب وِکٹم شیمنگ بھول جاتے تھے۔

تازہ ترین